• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاقب جاوید نے بنگلہ دیش بورڈ کی پیشکش مسترد کر دی

Aqib Jawed Rejects Bcb Offer For Bowling Consultant
سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی پیشکش مسترد کر دی ہے ۔ انہیں باؤلنگ کنسلٹنٹ کی پیشکش کی گئی تھی ۔

ہیتھ اسٹریک کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے عاقب جاوید کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور انہیں باؤلنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کی پیشکش کی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید نے بی سی بی کی پیشکش مسترد کر دی ہے اور آج باضابطہ طور پر بی سی بی کو آگاہ بھی کر دیں گے ۔

عاقب جاوید لاہور قلندر کے ساتھ خدمات انجام دینے کے خواہش مند ہیں ۔ انہیں حال ہی میں لاہور قلندر کے ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ سنبھالا ہے۔
تازہ ترین