• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ ڈرامہ فلم"شَٹ اِن"کا نیا سنسنی خیز ٹریلر

French Drama Trailer Shut In Released
سنسنی سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ فرنچ تھرلر ڈرامہ فلم شٹ ان کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فیرن بلیک برن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی بیوہ ماہر نفسیات کے گرد گھوم رہی ہے، جوشدید طوفان سے متاثر ہونے والے ایک نوجوان کو بچانے کی کوششیں کرتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مشہور اداکارہ نومی واٹس کے علاوہ اولیور پلیٹ،چارلی ہیٹن،ڈیوڈ کیوبٹ اور جیکب ٹریمبلے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

لوک بیسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 11نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین