• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

Pm Condemn Against Indian Aggression Ceo
وزیراعظم نواز شریف نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن ہمسائیگی کی پالیسی کا غلط مطلب نہ لیا جائے، مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پرردعمل میں کہا کہ ملکی خود مختاری کے خلاف کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں،بھارتی افواج کا مقابلہ کرنے اوروطن کے دفاع کے لیے تیارہیں۔

نواز شریف نے دفاع وطن کے لئے جان دینے والے فوجی جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ملکی سالمیت وخود مختاری کونقصان پہنچانےکےشیطانی منصوبوں کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔
تازہ ترین