• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینوں کی درست پیمائش ،پنجاب میں ڈرون استعمال ہوں گے

Accurate Measurement Of Land Drone Will Be Used In Punjab
پنجاب حکومت نے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو جدید تر بنانے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب میں زمین کی درست پیمائش کے لیے ڈرون استعمال کیے جائیں گے۔

ڈرون کے استعمال سے لاہور، فیصل آباد، ملتان اور پنڈی سمیت پورے صوبے میں ایک انچ زمین پر بھی قبضہ ناممکن ہوجائے گا۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو جدید بنانے کے لیے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی معاونت سے پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے کے عمل کو تیز تر کرنے میں مدد ملے گی، کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ رکھنے میں معاونت ملے گی، جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی سے اراضی کی پیمائش میں تیزی آنے کے ساتھ اس کی بہتر سروسز بھی دستیاب ہوں گی۔

ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ریونیو کیسز کو جلد نمٹانے میں بھی استعمال کیاجائے گا۔

یہ پراجیکٹ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے گُڈ گورننس کا مقصد حاصل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔
تازہ ترین