• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم بھکر سے گرفتار

Bhakkar Criminal Arrested Involved In Killing Policemen
کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے پنجاب کے علاقے بھکر سے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق 3ماہ قبل کراچی کے علاقے کورنگی کازوئے پر پولیس اہلکار کو شہید کرنے کے جرم میں ملوث ملزم امتیاز رند کو کورنگی پولیس نے پنجاب کے علاقے بھکر سے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم امتیاز رند 2ماہ قبل عدالت میں پیشی کے بعد واپسی پر اہلکار کو شہید کرکے فرار ہوگیا تھا، جبکہ ملزم کا ساتھی عبد المالک مقابلے میں پہلے ہی مارا جا چکا ہے۔

ملزم پر2015 میں اپنے ساتھی سمیت پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ بھی کورنگی تھانے میں درج ہے۔
تازہ ترین