• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل پر 2 فیصد اضافی ٹیکس غیر قانونی قرار

Textiles 2 Of The Additional Tax Illegal
لاہورہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر 2 فیصد اضافی ٹیکس غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے سیلز ٹیکس کی دفعہ4 کے تحت ہی ٹیکس لیا جا سکتا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے یونی ڈائنگ سمیت دیگر ٹیکسٹائل ملز کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل کی طرف سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسڈسٹری ٹیکس کی زیرو ریڈڈ کیٹیگری میں آتی ہے، زیرو ریڈڈ ہونے کے باوجود 2 فیصد اضافی ٹیکس لگایا گیا جو سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 3 کی ضمنی دفعہ ون اے کے منافی ہے ۔
تازہ ترین