• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین پر گرمی کا ریکارڈ تیسرے برس بھی ٹوٹ گیا

Record Of Earth Getting Hotter Broken For 3rd Consecutive Year
امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2016میں زمین پر گرمی کا ریکارڈ مسلسل تیسرے برس ٹوٹ گیا، جس کے بعد موسمیاتی تبدیلیوں کی رفتار اور بھی تیز ہو جانے کے حوالے سے نئے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

متعلقہ امریکی قومی محکمہ این او اے اے کے مطابق 1880 میں موسمیاتی ریکارڈ رکھے جانے کے آغاز کے بعد سے 2016 گرم ترین سال رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال بھارت، کویت اور ایران میں درجہٴ حرارت کے نئے قومی ریکارڈز قائم ہوئے، جبکہ قطب شمالی پر برف کے پگھلنے کی رفتار بھی تیز تر ہو گئی ہے۔
تازہ ترین