• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا سرحد پار دہشت گردوں کےخلاف کارروائیوں کاآغاز

Pak Army Action Against Terrorists On Afghan Border
پاکستان نے سرحد پار موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا،کالعدم جماعت الاحرار کے کیمپوں کے خلاف پاک فوج کی کارروائی دہشت گردوں کے 4کیمپ تباہ ،کئی دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے حالیہ دہشت گردی کی ذمہ دار کالعدم جماعت الاحرار کے خلاف سرحد پار کارروائی کی،جس میں خیبر ایجنسی اور مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقے کی دوسری جانب موجود کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی میں تربیتی کمپائونڈ کے علاوہ 4 کیمپ تباہ کر دیے گئے ہیں جبکہ کالعدم جماعت کے کئی دہشت گردوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی ذمے داری اسی دہشت گرد تنظیم نے قبول کی تھی، جس کے افغانستان میں محفوظ ٹھکانے ہیں۔
تازہ ترین