• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخالد ٹینک اب مکمل طور پر پاکستان میں تیار ہوگا،یوکرین سے معاہدہ

Al Khalid Tanks Will Now Be Fully Developed In Pakistan An Agreement With Ukraine
سبط عارف...پاکستان اور یوکرین میں دفاعی شعبے میں مفاہمت کی یاداشت پر ابوظہبی میں دستخط ہوگئے، پاکستان اب یوکرین کے تعاون سے الخالد ٹینک مکمل طور پر پاکستان میں تیار کرسکے گا۔

پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور یوکرین کی وزرات دفاع کے ڈائریکٹر جنرل رومون رومانوے نےدستخط کیے۔اس موقع پر چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف اور دیگر پاکستانی دفاعی حکام بھی شریک تھے۔

ایم او یوز کے مطابق پاکستان اور یوکرین ٹینکس کی پروڈکشن ، ری بلڈنگ اور موڈی فکیشن پر تعاون کریں گے۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الخالد ٹینک یوکرین کے تعاون سے تیار ہوتا رہا ہے، اب یوکرین کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط سے مستقبل میں الخالد ٹینک کے انجن اور اس پارٹس کی تیاری کی ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کی جائے گی۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور یوکرین میں دفاعی شعبوں میں تعاون سے علاقائی سلامتی کے لئے انتہائی اہم ہے۔
تازہ ترین