پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے پہلگام واقعے پر بھارتی میڈیا کی غیر ذمے داری اور اشتعال انگیزی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
فرحان سعید نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پہلگام واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جتنا افسوس ناک پہلگام واقعہ ہے اتنا ہی افسوس ناک بھارتی میڈیا کا اس واقعے پر غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز رویہ ہے۔
اُنہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ایسا پہلی بار نہیں کیا اور مجھے یقین ہے کہ یہ آخری بار بھی نہیں ہے بلکہ یہ رویہ مستقبل میں اس سے بھی بدتر ہو گا۔
گلوکار نے لکھا ہے کہ صرف ویور شپ بڑھانے کے لیے یہ لوگ کچھ بھی کہہ دیتے ہیں اور اگر خداناخواستہ ان دونوں ممالک کے درمیان کچھ بھی ہوتا ہے تو بھارتی میڈیا دوڑ میں سب سے آگے ہو گا اور اس کا نتیجہ دونوں ممالک کے عوام کو بھگتنا پڑے گا۔
اُنہوں نے بھارتی میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔