بھارتی اداکار شہزاد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم انداز اپنا اپنا میں اپنے والد کی نقل اتاری جس پر والد صاحب نارض بھی ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی کی مشہور کامیڈی فلم انداز اپنا اپنا میں وینود بھلا کا کردار نبھانے والے اداکار شہزاد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم میں اداکاری کے لیے اپنے والد کی ہی نقل اتاری تھی۔
اداکار شہزاد خان جو ماضی کے مشہور اداکار حامد علی خان کے بیٹے ہیں جن کا فلمی نام اجیت تھا اور کئی مشہور بھارتی فلموں میں اپنے منفی کرداروں کی وجہ سے مشہور ہیں، جن میں امیتابھ بچن کی پہلی ہٹ فلم زنجیر بھی شامل ہے۔
اداکار نے بتایا کہ جب میرے والد صاحب کو پتہ چلا کہ میں نے فلم میں کردار اداکرنے کے لیے ان کی ہی نقل اتاری ہے تو وہ شدید ناراض ہوئے اور مجھے کہنے لگے آئندہ ایسی حماقت مت کرنا۔
1994ء میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فیملی ڈرامہ فلم انداز اپنا اپنا میں سلمان خان اور عامر خان کے علاوہ روینہ ٹنڈن، کرشمہ کپور، پاریش راول، محمود اور شکتی کپور جیسے بڑے اسٹارز نے بھی کام کیا ہے۔