• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن ،ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور فلم ’ونڈر وومن‘

Action Adventure And Fantasy Film Full Of Wonder Woman
مارول سپر ہیرو ز کے مشہورخاتون کردار ونڈر وومن کے ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی وُڈ فینٹسی ایڈونچر فلم '’’ونڈر وومن‘‘ کانیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

پیٹی جینکنز کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں مرکزی کردار اداکارہ گیل گیڈٹ نبھا رہی ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس پائن، الیناانایا، رابن رائٹ، کونی نیلسن، لوسی ڈیوس، ایوان بریمنر، ڈینی ہوسٹن، سمانتھاجو، ٹیلی پاؤل، لیزا لووین اور فلورنس سونبا شامل ہیں۔

چارلس روون، زیک سینڈر اورڈیبورا سینڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ڈیانا نامی ایک ایسی جنگجو خاتون کے گِرد گھومتی ہے، جو دور دراز جزیرے پر پرورش پاتی ہے۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کا پائلٹ جزیرے پر پہنچ جاتا ہے، جو ڈیانا کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے، پائلٹ اسے لے کر اپنی دنیا میں پہنچتا ہے، تو غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل یہ خاتون ونڈر وومن بن کرجنگ کو روکنے کی کوشش کرتی ہے۔

150ملین ڈالر لاگت سے بننے والی فلم رواں سال2جون کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین