• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کا متوقع فیصلہ ، عمران خان نے اجلاس طلب کر لیا

Imran Khan Calls Pti Meeting On April 19
پاناما کیس فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اہم اجلاس بلا لیا اور اسلام آباد سے باہر موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کر لیا۔

اجلاس کل دوپہر اسلام آباد میں ہو گا، جس میں پاناما کیس کے فیصلے کے خدوخال اور بعد کے حالات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں جتنی کوشش کرسکتا تھا، کی، اب فیصلہ اللہ پر چھوڑدیا ہے، امید کر رہے ہیں کہ ججز جلدی فیصلہ کریں گے۔
تازہ ترین