• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاراکس: جھڑپوں میں مزید 5 افراد ہلاک، ہلاکتیں 12 ہوگئیں

5 More Killed In Caracas Clashes As Death Toll Rises To 12
وینزویلا کے دار الحکومت کاراکس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جاری جھڑپوں کی وجہ سےمزید 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملک میں جاری ان مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ حکومت کے مخالفین سوشلسٹ صدر نکولس مادُورو کو ملک کے سنگین اقتصادی بحران کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

مخالفین اُنہیں اُن کے عہدے سے ہٹانے کے لیے ایک ریفرنڈم منعقد کروانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب مادُورو نے بڑے پیمانے پر عوامی احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کے لیے 5 لاکھ ملیشیا ارکان کو مسلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین