• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریس کانفرنس کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی تھانے پہنچ گئی

Pti Reaches Police Station Against Mariyam Aurangzeb
پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف وزیر مملکت مریم اورنگزیب کے خلاف درخواست لے کر اسلام آباد کے تھانہ آب پارہ پہنچ گئی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کی ہدایت پر سرکاری اہلکاروں نے مداخلت کی اور ارکین اسمبلی سے بدتمیزی کی گئی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزيب نے کہا کہ تحریک انصاف کو بتادیا گیا تھاکہ پریس کانفرنس کے قواعد و ضوابط کیا ہیں ۔
تازہ ترین