• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے،سعد رفیق

Panama Papers Are The Conspiracy Of Global Powers Saad Rafique

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاناما پیپرزعالمی طاقتوں کی سازش ہے، پاناما پیپرزکانشانہ پیوٹن، نواز شریف اورکیمرون تھے،عمران خان ذاتی اقتدار کے لیے سازش کا حصہ بنے۔

میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی،غیرسیاسی طاقتور لوگ نفرت انتقام میں اس سازش کا ایندھن بنے،پاکستان کا کوئی ادارہ سازش کا حصہ نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جے آئی ٹی کارویہ جانبدارانہ اور یکطرفہ رہا،ہمارے اعتراضات اورتحفظات کو اہمیت نہیں دی گئی،جے آئی ٹی رپورٹ بدنیتی اور عدم انصاف کا شاہکارتھی۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے جتنا کام کیا اتنا دوماہ میں ممکن ہی نہیں تھا،لگتا ہے جنات نے جے آئی ٹی کی مدد کی ہے،یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نفرت،تعصب،انتقام ترقی اوراستحکام کی شاہراہ پرگامزن پاکستان کو منزل سے ہٹاسکتاہے۔

تازہ ترین