پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ نوازشریف کا فقیدالمثال استقبال اس بات کا غماز ہےکہ عوام ملکی ترقی چاہتےہیں،پاکستان کےروشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننےوالےقوم کے مجرم ہیں،ضمنی انتخابات ہوں یا عام انتخابات،عوام ان عناصرکو مسترد کر چکی ہے۔
لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ خوددار،خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان ہماری منزل ہے، مخالفین کی رکاوٹوں کےباوجود ان شاءاللہ پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرےگا۔
ان کاکہناتھاکہ نوازشریف کی قیادت میں اس جانب شروع کیا گیا سفر کامیابی سےطے کیا جائےگااور2018ء کےعام انتخابات میں بھی عبرتناک شکست ترقی کے دشمن عناصر کا مقدر بنے گی۔