• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن اوربانی ایم کیو ایم کا جرم ایک ہے ، وزیر داخلہ سندھ

Kulbhuhan And Mqm Founder Both Of Them Have A Similar Crime

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم ملک کے غدار ہیں، کلبھوشن یادو اور بانی ایم کیو ایم دونوں کا جرم ایک ہے اور دونوں کو پھانسی دی جائے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ سندھ کے عوام سے امن و امان بحال کر نے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی آپریشن کے متعلق کیے گئے اعلان پر عمل نہیں کر رہی، کم وسائل کے باوجود سندھ حکومت کا کراچی آپریشن جاری رہے گا۔

سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم نے ملک سے غداری کی ہے، انھیں بھی کلبھوشن کی طرح پھانسی دی جائے۔

تازہ ترین