• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کے پاس جنگ ختم کرنے کا راستہ مذاکرات پر مبنی ہے، امریکا

The Taliban Have A Way Of Negotiations To End The War America

امریکا کے وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہے کہ پاکستان پردباؤ اور افغانستان میں آپریشن کی رفتار بڑھانےسےسیاسی حل نکالنے میں مددمل سکتی ہے۔ طالبان کےپاس جنگ ختم کرنےکاراستہ امن اورمذاکرات پرمبنی سیاسی حل ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ خطےمیں امن واستحکام کویقینی بنانےکےلیےبھارت اہم کرداراداکرےگا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سیاسی اورمعاشی جدت میں بھارت کےتعاون کاخیرمقدم کریں گے،افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان امن مذاکرات میں تعاون کیلیےتیارہیں۔

ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ افغانستان سےمتعلق نئی حکمت عمل گزشتہ حکمت عمل سےمختلف ہے،امریکاکی گزشتہ حکمت عملی مصنوعی ڈیڈلائنز پرمبنی تھی،طالبان پرواضح کردیا انہیں جنگ نہیں جیتنےدیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان امن عمل کےلیےہمسائیوں سمیت عالمی برادری سےتعاون چاہتےہیں،بلاشرط افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان امن مذاکرات میں تعاون کے لئےتیارہیں۔

 

 

تازہ ترین