• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے طویل سفرطے کیا، کلارک

International Cricket In Pakistan

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ڈائریکٹر جائلز کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیےطویل سفرطے کرنا پڑا۔پی سی بی اوررمیزراجا کی کوششوں سےپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہورہی ہے۔

لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈنجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں جائلز کلارک کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے زبردست قدم اٹھایا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ورلڈ الیون کی پاکستان آمدپر آفریدی خوش

جائلز کلارک نے کہا کہ میں یہ کہوں گاکہ پاکستان میں کرکٹ بحالی پرلوگ بہت خوش ہیں،اینڈی فلاور کومبارکباد پیش کرتا ہوں ان کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا،پی ایس ایل فائنل لاہور میں نہ ہوتا تو موجودہ دورہ اتنا آسان نہ ہوتا۔

آئی سی سی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم 2011سے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے،ہماری نظریں اس سیریز پر ہیں،میں پاکستانی حکومت اور خاص طور پر سیکورٹی اداروں کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی

کلاک نے کہا کہ مختلف ممالک سے آئی سیکورٹی ٹیموں نے پی ایس فائنل میں انتظامات دیکھے،ان کی رپورٹ پر ہی ورلڈالیون کےپاکستان آنےکےدروازے کھلےہیں۔

اس سےقبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ اُمید ہےورلڈ الیون کی آمد سری لنکا کےپاکستان آنے کےدروازے کھولےگی،اگلے سال پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیاں بڑھنے والی ہیں،جنوبی افریقہ کے5کھلاڑی آئےہیں،اب ان کی ٹیم کویہاں لانےمیں محنت نہیں کرناپڑے گی۔

آزادی کپ کی مکمل کوریج کے لئے یہاں کلک کریں۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کےچیف ایگزیکٹو کل میچ دیکھنے پاکستان پہنچ رہےہیں،پاکستان آنےکی اجازت دینے پر تمام آئی سی سی اراکین کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ پی ایس ایل کرائیں، میڈیا نے بھی یہی کہا،پی ایس ایل فائنل کرانے میں پنجاب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ہم غیرملکی کھلاڑیوں کےمشکورہیں کہ وہ پاکستان آئے،اینڈی فلاور نے ورلڈ الیون کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

تازہ ترین