• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا:شادیاں کرکےگھرکا صفایا کرنے والی لڑکی گرفتار

Sargodha The Girl Who Was After Marriage Thief On Home Arrested

سرگودھا میں شادیاں کرکے لوگوں کو لوٹنے والی 18 سالہ لڑکی کو عدالت نے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ملزمہ نے 4ماہ کے دوران 7گھروں کا صفایا کیا۔

سرگودھا میں 18 سالہ لڑکی نے 7نکاح کیے، لڑکی کا باپ، بھائی اور نکاح خواں بھی جعلی نکلے۔یہ انکشاف اس وقت ہوا جب متاثرہ دُلہا اللہ دتہ اور اظہر محمودنے سیشن کورٹ میں اپنے اپنے نکاح نامے پیش کیے۔

عدالت کے حکم پر لڑکی کو گرفتار کرکے پولیس نے اسے جیل پہنچادیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق ملزمہ شادی کے بعد دُلہا کے گھرمیں ایک یا دو دن قیام کے بعد گھر سے طلائی زیورات اور دیگر اشیا کا صفایا کرکے چلی جاتی تھی ۔

تازہ ترین