• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل ملز سے بجلی کے بلوں پر سیلز ٹیکس وصولی کالعدم قرار

Sales Tax Revenues Declined On Electricity Bills From Textile Mills

لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل ملز سے بجلی کے بلوں پر سیلز ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دےدی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔

درخواست گزار فیکٹری کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ ایف بی آر نے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس کی وصولی بند کر دی ہےلیکن اس کے باوجود بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے بعد بلوں کے ذریعے وصولی نہیں کی جا سکتی۔

عدالت نےدلائل سننے کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دیتے ہوئے سیلز ٹیکس کی رقم منہا کرنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین