• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن واپسی کا شیڈول تبدیل، نواز شریف عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ

Nawaz Sharif Return Schedule Change Go To Perform Umrah

نواز شریف کے پاکستان پہنچنے کا شیڈول تبدیل ایک بار پھر تبدیل ہوا ہے، سابق وزیر اعظم لندن سے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ والدہ کے ساتھ عمرہ ادا کریں گے اور سعودی عرب میں دو روز قیام کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سعودی عرب میں اپنی والدہ سے ملنے کے بعد انہیں جدہ سے مکہ عمرہ ادائیگی کیلئے لائیں گے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کے شیڈول میں تبدیلی اتوار کے روز کی گئی، اس سے قبل نواز شریف کو 24 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچنا طے تھا۔

تازہ ترین