• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی سیکورٹی فورسزپردہشت گرد حملےکی مذمت

Pm Condemns Attack On Security Forces

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزپردہشت گرد حملےکی مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے ناسورکوشکست دی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں یاد رکھی جائیں گی ۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر کے خلاف بہادرافواج کے کردار کو قوم بُھلا نہیں سکتی ۔ ملک میں دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ کردیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی ،اس ناسور کا جلد خاتمہ ہوگا۔

تازہ ترین