• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

Khairpur Police Killed By Firing Of Robbers

خیرپورمیں پولیس اور ملزمان کےدرمیان فائرنگ کےتبادلےمیں ایک پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے5افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ایس ایس پی شبیر سٹھیار کے مطابق تھانہ پیرجو گوٹھ کی حدود میں ڈاکوئوں کےخلاف پولیس نے کارروائی کی۔ اس دوران ڈاکوئوں اورپولیس کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا۔جس میں ایک پولیس اہلکارمحمد موسیٰ جاں بحق ہوگیا۔  فائرنگ سے ایک ڈاکو کےزخمی ہونےکی بھی اطلاع ہے۔

ایس ایچ او رانا نصراللہ کاکہناہےکہ تعاقب کےدوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہےاورمزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین