| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
January 13, 2018 | 12:21 pm

زینب کے واقعے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، ریحام خان

Zainab Incident Should Not Be Given Political Colors Reham Khan

Zainab Incident Should Not Be Given Political Colors Reham Khan

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ زینب کے واقعے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

ریحام خان نے قصور میں زینب کے گھر آمد اور تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل رات ہی برطانیہ سے پاکستان واپس آئی ہیں اور سیدھے قصور پہنچی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ قصور میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات تسلسل سے ہو رہے ہیں۔ اس واقعے سے پاکستانی والدین کو سبق سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں لندن میں تھی، خبرپڑھ کر واپس آئی ہوں، برطانیہ میں بیٹھے لوگوں کو اس واقعے پر یقین نہیں ہو رہا، زینب کےواقعے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔