• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلموں کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کی نئی آنے والی کرائم فلم ’دی شنگھائی جاب ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

چارلس مارٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پرائیوٹ سیکیورٹی ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے، جسے چند نایاب اشیاء کی منتقلی کے لیے مامور کیا جاتا ہے تاہم اس ہی دوران اس پر حملہ کردیا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اورلینڈو بلوم، لینن ہنگ، سیمون یم، ہاننا کوئن لیوان، تھامس پرائس اور جنگ لیانگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

بین پوگھ اور وے ہان کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپو ریہ فلم 29جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین