• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی فوج کی مشرقی غوتا پر چوتھے روز بھی بمباری، 35افراد ہلاک

Fourth Consecutive Day Heavy Bombing Raids By Syrian Forces In Eastern Ghouta

شامی فورسز نے دمشق کے علاقے مشرقی غوتاپر چوتھے روز بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 35افراد ہلاک ہوگئے۔

Syria-Strike-222

شامی تنظیم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق سرکاری فوج کے جنگی طیاروں نے جمعرات کے روز دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی غوتا کے شہر سفیا کے مختلف حصوں پر شدید بمباری کی جس سے پورا علاقہ دھماکوں کی گونج سے لرز اٹھا اور متعدد عمارتیں منہدم ہوگئی۔اور پینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔

Syria-Strike-333

بمباری میں 125افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی غوتامیں اس سال کے آغاز سے ہونے والی بمباری سے اب تک 369شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا شامی حکومت کی اتحادی فورسز کے خلاف امریکی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد جنگجو ہلاک ہو گئے۔امریکی فوجی حکام کےمطابق شامی صدرکی حامی فوج پر حملہ اپنے دفاع میں کیا گیا جس میں تقریبا ً 100 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے،شام نے دیرالزور میں امریکی فوجی حملے کو جارحیت اور دہشتگردی کی حمایت قرار دیاہے۔

تازہ ترین