• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد:سابق شوہر نے مقامی فنکارہ نور بی بی کو قتل کردیا

Abbottabad Former Husband Killed Local Artist Noor Bib

ایبٹ آباد میں سابق شوہر نے نور بی بی نامی مقامی فنکارہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

تھانا کینٹ میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

پولیس کے مطابق مقتول فنکارہ کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے ،قتل کی وجوہات معلوم کررہے ہیں۔

پولیس کے مطابق سابق شوہر نے مقامی فنکارہ نور بی بی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی، نور بی بی کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مقتولہ کی والدہ کے مطابق فائرنگ سابق شوہر نے کی،واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین