• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیر اعظم کاحماداظہر، حفیظ شیخ کے قلمدان پر یوٹرن

وزیر اعظم عمران خان نے حماد اظہر سے وفاقی وزیر ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے کر مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو یہ قلمدان واپس دے دیا۔

وزیر اعظم نے حفیظ شیخ سے اقتصادی امور ڈویژن کا قلمدان واپس لے کر حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن مقرر کر دیا۔

کابینہ ڈویژن نے قلمدان کی اس تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کے اختیارات کم کرتے ہوئے ان سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا تھا اور ان کی جگہ حماد اظہر کو وفاقی وزیر ریونیو ڈویژن کا قلمدان دے دیا تھا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے گزشتہ روز ہی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے ریونیو ڈویژن بنانے اور حفیظ شیخ کی ریونیو ڈویژن کے قلمدان سے سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کے پاس اب وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ اور ریو نیو ڈویژن کے اختیارات ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین