• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ جانتے ہیں جاپانی پھل’ املوک‘ کتنا مفید ہے؟

موسم سرما کا نارنجی رنگ کا لذیذ جاپانی پھل املوک بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں، اس کے یہ بے شمار فوائد جان کر جو لوگ یہ پھل پسند نہیں کرتے وہ بھی یقیناً اسے کھانا شروع کر دیں گے۔

جاپانی پھل’ املوک‘


یہ بھی پڑھیے: مچھلی کے بعد دودھ کا استعمال کیسا ہے ؟

امریکی ویب سائٹ ’ہیلتھ لائن‘ کے مطابق ماہر غذائیت ’جیلیان کوبالا‘ کا کہنا ہے کہ غذائیت سے بھر پور جاپانی پھل کے 168 گرام میں 118 کیلوریز، 31 گرام کاربوہائیڈریٹس، 1 گرام پروٹین، 3.0 گرام فیٹ، 6 گرام فائبر پایا جاتا ہے جبکہ 55 فیصد وٹامن اے، 22 فیصد وٹامن سی، 6 فیصد وٹامن ای، 5 فیصد وٹامن کے، 8 فیصد وٹامن بی 6، 8 فیصدپوٹاشیم، 9 فیصد کوپر اور 30 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق املوک میں تھائمن بی1، ریبو فلیون بی 2 سمیت فولک ایسڈ اورفاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آم کے’ معجزاتی‘ پتوں سے شوگر کا علاج

ماہرین کے مطابق اس پھل میں کم کیلوریز ہونے کے باعث یہ وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے، ڈائیٹنگ کرنے والے افراد کے لیے یہ ایک اچھا آپشن ہے جس سے منرلز اور وٹامنز کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔

یہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ پھل بھی ہے جس کے باعث اس سے بہت سی بیماریوں سے تحفظ میں مدد ملتی ہے، جسم سے فاضل مادوں کو زائل کرنے سمیت دل کی بیماریوں، کینسر، شوگر، ذہنی تناؤ سے بھی بچاتا ہے۔

یہ پھل شوگر کے مرض میں بھی مفید ہے، 37 ہزار افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق جاپانی پھل میں بیٹا کیروٹن کی مقدار پائے جانے کے سبب شوگر کی قسم ’شوگر 2‘ کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

املوک کو اپنی غذا میں کیسے شامل کریں؟

جاپانی پھل کو شام میں لگنے والی ہلکی پھلکی بھوک میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کو کاٹ کر نمکین یا میٹھے دلیے کے ساتھ بھی استعمال کیا سکتا ہے۔

اس کو مائیکرو ویو اوون میں چند منٹ پکا کر اس پر شہد ڈال کر میٹھے کے طور پر بھی مہمانوں کے آگے پیش کیا جا سکتا ہے۔

ناشتے میں اس کو دہی کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے جس سے انسان خود کو تروتازہ محسوس کرتا ہے ۔

اس کو جما کر اس کی اسموتھی بھی بنائی جا سکتی ہے جو ورزش سے پہلے استعما ل کرنے سے ورزش کے نتیجے میں ہونے والی تھکاوٹ سے بچاتی ہے۔

تازہ ترین