• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب انسان مسائل کے بھنور میں بُری طرح پھنس چُکا ہو، نکلنے کی کوئی تدبیر نہ سوجھ رہی ہو، حسرت ویاس کے سائے گہرے ہوتے چلے جائیں، ہزارہا کوششوں کے با وجود بھی پریشانی کے بادل چھٹنے کا نام نہ لیں، تو اُس وقت اپنے اعمال پر ضرور نظرِثانی کرنی چاہیے کہ مصائب کا آنا صرف آزمائش نہیں، اللہ کی ناراضی بھی ہوتی ہے۔ 

غورو فکر کرنا چاہیے کہ کہیں ہم نے اللہ کی مخلوق کی اعانت سے منہ تو نہیں پھیر رکھا ، کسی یتیم کا مال تو غصب نہیں کیا، لین دین میں سود شامل کرکے اللہ سے اعلانِ جنگ کے مرتکب تو نہیں ہورہے، بغض و عناد کی ساری حدودو قیود پھلانگ کر کسی کی حق تلفی تو نہیں کررہے۔

ویسے تومشکل وقت ہرانسان کی زندگی میں آتا ہے، لیکن ’’ ہر مشکل کے ساتھ آسانی‘‘ اللہ ہی کا فرمان ہے۔سو، قدرتی آفات، مصائب، پریشانیوں، مصائب کا بار بار آنا ہمارے لیے انتباہ بھی ہو سکتاہے۔ ایسے حالات میں انسان کو خوداحتسابی کے ساتھ مسلسل استغفار اور صدقہ و خیرات سے کام لینا چاہیے۔تاکہ مشکل وقت جلد از جلدٹل جائے اور دنیا وآخرت کی سُرخ روئی حاصل ہو۔ (مہوش فہیم، اسلام آباد)

تازہ ترین