• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ناظم الامور کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گيا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچاؤ کے لیے دنیا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مستحکم تعلقات اور امریکا سے روایتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے۔

امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی خطے میں امن کے لیے کوششوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔

تازہ ترین