• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اشرف کی پہلی میوزک ویڈیو’’ تیرا دیوانہ‘‘ کا ٹیزر ریلیز

کراچی (آئی این پی) اپنی بہترین اداکاری سے مقبولیت پانے والے اداکار عمران اشرف کی پہلی میوزک ویڈیو تیرا دیوانہ کا ٹیزر ریلیز ہوگیا۔اس میوزک ویڈیو میں عمران اشرف، ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے جس کا گانا سوچ بینڈ نے گایا ہے۔یہ گانا مداحوں کو دل کو چھو لینے والی محبت کی داستان دکھائے گا۔گانے کے ٹیزر کو حال ہی میں یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا اور کیپشن میں لکھا گیا کہ تیرا دیوانہ کے ساھ پاگل پن کی حد تک محبت میں ڈوب جائیں۔عمران اشرف اور سعدیہ خان کا یہ گانا 21 اکتوبر کو ریلیز ہوگا۔ عمران اشرف نے تیرا دیوانہ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا پہلا گانا چند روز میں آئےگا، امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔

تازہ ترین