• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریمؐ کی ذات اہل ایمان کیلئے مرکز اتحادہے، علامہ ناصر عباس

کراچی (اسٹاف رپور ٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید میلادالنبی ؐکے بابرکت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم کی ذات پرنور اہل ایمان کے لیے مرکز اتحاد ہے،عالم اسلام کے انتشار و افتراق کی واحد وجہ سرور دوعالم کی تعلیمات سے دوری ہے، اسلام مسلمانوں کو بھائی بھائی قرار دیتا ہے،نبیؐسے عشق کا تقاضا ہے کہ نبی ؐکے احکامات پر دل وجاں سے عمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ملت تشیع ملک بھر میں ہفتہ وحدت و اخوت منا رہی ہے،بارہ ربیع الاوّل کے روز میلاد النبیؐ کے جلوسوں میں ہم بھرپورشرکت کریں گے،دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے کراچی و اندرون سندھ ہفتہ وحدت اور جشن عید میلاد لانبی ؐکے حوالے سے شرکاء جلوس کے استقبالیہ پر شربت و پانی سبلیں لگائی جائیں گی، کارکنان وعہدیداران شرکائے جلوس میلادالنبیؐ کابھرپور استقبال اور ان کی ٹھنڈے مشروبات اور نیاز سے تواضع کریں گے۔