اسلام آباد (صباح نیوز)زاہد حسین جونیجو کو ایک سال کے لئے چیئرمین انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا) تعینات کردیا گیا۔ان کی تقرری کا باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔ وہ ممبر ارسا سندھ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اجرک سندھ کی تہذیب، ثقافت اور عزت کی علامت ہے، جو ہمیشہ تحفے کے طور پر دی جاتی ہے۔
جامعہ این ای ڈی کے پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو جامعہ این ای ڈی کا پرو وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں اہم مقامات پر حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ سے 10 مسافر زخمی ہوگئے، مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔
الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ رجسٹرار کو خط تحریر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات اور حلف برداری آئینی تقاضے ہیں۔
انجمن اساتذہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز اہلکار نے آفیسر کے جانوروں کو مچھر سے بچانے کے لیے کچرے میں آگ لگائی، پڑوسی پروفیسر آفاق احمد نے رینجرز اہلکار کو کچرا جلانے سے روکا تھا۔
آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حسنین اختر نے گروپ کا تیسرا میچ بھی جیت لیا۔
وزارتِ خزانہ نے 31 جولائی تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے جمشید دستی کی نااہلی کے بعد ان کی نشست خالی قرار دے دی۔
رسول پارک میں سیوریج کی کھدائی کے بعد طوفانی بارش کا پانی کھڑا ہوگیا تھا۔ شہری موٹر سائیکل پر گھر سے نکلتا ہے اور کھلے مین ہول میں گر گیا۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران دشمنوں کو اسرائیل والی جنگ سے بھی بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکا اسرائیل کے جرائم میں شریک ہے۔
چینی کمپنی نے ملازمین کی بہتر صحت کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای او بی آئی پنشن میں اضافے کی سمری منظور کرلی گئی۔
وزارتِ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے انسدادِ سروائیکل کینسر کی ویکیسن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس مثبت پیشرفت سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں اضافہ ہوگا