• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرا شوٹرز کو پارٹی تنظیموں میں جگہ نہیں دی جائے،ظفر اللہ خٹک

پشاور(وقائع نگار) پی ٹی آئی پشاور کے سنیئر رہنماء مشتاق حسین کی زیر صدارت پی ٹی آئی پشاور کے سینئر رہنمائوں کا خصوصی اجلاس بمقام علامہ اقبال پبلک سکول ارباب لنڈی منعقد، اجلاس میں محمد ارشد ایڈوکیٹ، ارباب نثار، عقیل رزاق، غلام قریشی، ظفر اللہ خٹک، ڈاکٹر عنایت اللہ چمکنی، طارق خان، خاندار خان، اشرف علی خٹک، یونس اکاخیل، شبیر احمد، تنویر احمد، عمران خادم، سرتاج وحید، نور اللہ ودیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ظفر اللہ خٹک نے کہا کہ پیرا شوٹرز کوپارٹی تنظیموں میں جگہ دینے کی بجائے دیرینہ ورکرز کو آگے لایا جائے کیونکہ دیرینہ ورکرز نے ہی اس پارٹی کی بنیاد رکھی تھی ہمیں اب بھی عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے لیکن ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں موجودہ پیراشورٹ تنظیم کی جانب سے من پسند لوگوں کو ٹکٹس دیئے گئے جسکی وجہ سے دیگر پارٹیاں بھی ہمارے حلقوں میں سیٹیں نکالنے میں کامیاب ہوئیں پرانے ورکرز کو عوام کی جانب سے مذاق بنایا جارہا ہے اس موقع پر عقیل رزاق کا کہنا تھا کہ ہم تمام دیرینہ ورکرز کو متحد کررہے ہیں اور آنیوالے بلدیاتی انتخابات میں غلط لوگوں کو ٹکٹس کی اجازت نہیں دینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے جیب سے پارٹی کے اخراجات برداشت کئے لیکن اب ہماری پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں اب پارٹی ورکرزکو مافیاز کیخلاف اکھٹا کرنے کا وقت آگیا ہے مشتاق حسین کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی تبدیلی کے لئے بنی تھی دوسری پارٹیو ں کی مافیا زکیلئے نہیں بنی تھی انہوں نے کہا کہ ہم نے 8سال نا انصافیوں کو برداشت کیا اور اقتدار میں رہنے والے قائدین کے ناروا رویئے کو برداشت کیا انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک مزید شدت اختیار کریگی اور آنیوالے وقت میں تمام سینئر کارکنوں کو اکھٹا کرینگے تاکہ مافیاز سے پارٹی کو چھٹکارہ دلا سکیں۔

تازہ ترین