• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر 10برسوں میں کتنا بدلی ہیں؟

پاکستانی باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

صبا قمر نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں سفید رنگ کے خوبصورت پھولوں میں گِھرے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں وہ پھولوں کو سمیٹتے اور سنبھالتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔


صبا قمر کی جانب سے پوسٹ پر شیئر کیے گئے کیپشن سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اِنہیں یہ سب پھول ایک نامعلوم مداح کی جانب سے بھیجے گئے ہیں۔

صبا قمر کی اس پوسٹ پر دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جس میں متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ کاش اِنہیں بھی کوئی پھول بھیجے۔

دوسری جانب صبا قمر کی اس پوسٹ پر اُن کے ایک مداح کی جانب سے دلچسپ تبصرہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں صبا قمر بالکل بھی نہیں بدلی ہیں۔

انسٹاگرام صارف کا اپنے کمنٹس میں لکھنا ہے کہ ’دس سال پہلے آپ کو اور احسن خان کو ایک ڈرامے کی شوٹنگ کہ دوران دیکھا تھا، جیسی آپ اُس وقت لگ رہی تھی بالکل آج بھی ویسی ہی خوبصورت ہیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید