• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیر اعظم کی عرب امارات اور بحرین کے سفیروں سے ملاقات

اسرائیلی وزیر اعظم کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین کے سفیروں سے ملاقات ہوئی ہے۔

تل ابیب سے عرب میڈیا کی رپورٹ کے رپورٹ کے مطابق ملاقات مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر میں ہوئی۔

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ اماراتی سفیر نے اسرائیلی وزیراعظم کو یو اے ای کے پہلے سرکاری دورے کا دعوت نامہ پہنچایا۔

خصوصی دعوت نامہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔

تازہ ترین