• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی پالیسیوں پر عوام کے بھروسے سے متعلق سروے رپورٹ


حکومت کی معاشی پالیسیوں پر عوام کے بھروسے سے متعلق سروے رپورٹ سامنے آگئی۔

پلس کنسلٹنٹ کی سہ ماہی سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معاشی پالیسیوں پر بھروسہ نہ کرنے والوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال جولائی میں 38 فیصد کو اور اب 57 فیصد پاکستانیوں کو حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتبار نہیں ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 ماہ میں حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتبار نہ کرنے والوں میں19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملکی معاشی سمت درست نہ سمجھنے والوں کی مجموعی تعداد 75 فیصد ہوگئی ہے۔

تازہ ترین