• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورہ حسین کے انسٹا فالوورز کی تعداد 7ملین ہوگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ ماورہ حسین اپنے مداحوں کے ساتھ ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر رابطے میں رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پراداکارہ کے فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اس اضافے کے ساتھ اب ان کے انسٹا فالوورز  کی تعداد 7ملین یعنی 70 لاکھ ہوگئی ہے۔

ماورہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 7ملین فالوورز ہیں جبکہ خود انہوں نے صرف 57انسٹا صارفین کو فالو کیا ہوا ہے اور اب تک صرف 959انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔

اداکارہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی ، دوستوں اور ساتھی اداکاروں کےساتھ مختلف تقاریب اور سیروتفریح کے دوران گزارے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس کے علاوہ وہ اپنے مداحوں کو کسی بھی نئے ڈرامے یا پروجیکٹ سے متعلق بھی سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ دیتی رہتی ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان ہیں جن کے 10.2ملین فالوورز ہیں  جبکہ 9.3 ملین فالوورز کے ساتھ اداکارہ ایمن خان دوسرے نمبر پر اور پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اورمنال خان 8.2 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید