• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورہ حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی کے انٹرنیٹ پر چرچے

معروف اداکارہ و سُپر ماڈل ماورہ حسین اور اُبھرتے ہوئے اداکار امیر گیلانی کی جوڑی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں موجود ماورہ حسین آج کل اپنی قریبی دوستوں کی شادیوں میں مصروف ہیں۔

ماورہ حسین اپنی دوستوں کی شادیوں کی ہر رسم میں خوب تیاری کے ساتھ جا رہی ہیں اور اپنی نئی نئی خوبصورت تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کر ہی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہا ہے۔

ماورہ حسین کی جانب سے اپنی ایک قریبی دوست کی شادی سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کے ساتھ شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے اداکار امیر گیلانی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔


ماورہ حسین کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور اس پر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں زیادہ تر انسٹا صارفین کی جانب سے ماورہ اور امیر کو ایک تصویر میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

بے شمار انسٹا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ماورہ حسین امیر گیلانی کے ساتھ خوب جچتی ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ ماورہ حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی اُن کی پسندیدہ جوڑی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک تصویر پر اداکارہ ماورہ حسین کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی قرار دے دیا گیا تھا۔

ماورہ حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی نئی تصاویر کو دیکھ مداح دھنگ رہ گئے تھے، ایک انسٹاصارف کی جانب سے ماورہ کی تعریف میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ’ماورہ حسین دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی ہیں۔‘

تازہ ترین