• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ساتھ پاکستان ٹیم کا ہوٹل جوائن کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دبئی میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اہم ترین میچ سے قبل شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بیٹے نے پاکستانی ٹیم کے ہوٹل میں سابق کپتان کو جوائن کر لیا ہے۔ انہیں دبئی میں قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد قیام کی اجازت دی گئی ہے۔ ثانیہ مرزا سے قبل کئی اور کرکٹرز کے اہلخانہ ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔ فیسٹول سٹی دبئی کے ہوٹل میں پانچواں فلور پاکستان ٹیم کے لئے مخصوص ہے۔ پی سی بی نے کورونا پروٹوکولز کے ساتھ کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے ۔محمد حفیظ، محمد رضوان، سرفراز احمد، حسن علی، فخرزمان، عثمان قادر اور عماد وسیم کے اہل خانہ ہمراہ ہیں۔ ٹیم کے فلور پر ریسٹورنٹ، سوئمنگ پول اور جمنازیم ہے۔ کھلاڑی باہر سے بھی کھانا منگواسکتے ہیں۔

تازہ ترین