• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ کی کٹ ڈیزائن کرنے والی 12 سالہ ربیکا کے چرچے

دبئی (جنگ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے منفرد اہمیت حاصل کرلی۔ انکشاف ہوا ہے کہ ان کے زیر استعمال کٹ 12 سال کی بچی ریبیکا ڈاؤنی نے ڈیزائن کی ہے۔ ریبیکا نے ٹیم کی شرٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کیں ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس کام کیلئے بچوں میں مقابلہ کرایا گیا تھا ہمیں 200 ڈیزائن ملے ،آخر میں ربیکا کا کام منتخب کیا گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے ریبیکا کے کام کو سراہا گیا ہے۔