پشاور کے علاقے شاہ پور میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کے تین ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق داعش خراسان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم پہنچی تو دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک اور ان کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ہلاک دہشت گردوں سے تین ایس ایم جیز، ہینڈ گرنیڈ اور کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سی ٹی ڈی نے علاقہ شاہ پور میں پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشن شروع کردیا۔