• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی کی کارروائی، گوجرانوالہ سے دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ سے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے گوجرانوالہ میں کارروائی کی اور دہشت گرد شہزاد کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ادارے نے نارووال، مرید کے روڈ سے خفیہ اطلاع پر دہشت گرد شہزاد کو گرفتار کیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور مذہبی مقامات کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔

تازہ ترین