• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے مشہور بینڈ ’وائٹل سائنز‘ کے بانی اراکین میں شامل موسیقار روحیل حیات نے نواز شریف کی 1991 کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

روحیل حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نواز شریف کی وائٹل سائنز کے اراکین کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے موسیقار نے بتایا کہ یہ تصویر 1991 میں پاکستان کے پُر فضا مقام مری پر لی گئی ہے۔

روحیل حیات کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں نواز شریف کے ہمراہ جنید جمشید کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں یہ تصویر شیئر کرنے پر تنقید کرنے والے صارفین کو کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی عزت کی جائے تو آپ کو دوسروں کا احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم وہ تبدیلی بن سکتے ہیں جو ہم دوسروں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں کسی کو لیکچر نہیں دے رہا بلکہ صرف ایک سوچ شیئر کر رہا ہوں۔

وائٹل سائنز(بینڈ)

پاکستان میں میوزک بینڈز کارجحان کی ابتداء 1983ء میں وائیٹل سائنز سے ہوئی ۔اس وقت وائٹل سائنز(میوزک بینڈ) پاکستان کا مقبول ترین بینڈ تھا جسے جنید جمشید لیڈ کرتے تھے۔

ملک کی نوجوان نسل ان کے گیتوں کی دیوانی تھی,  دل دل پاکستان جیسا مشہور قومی نغمہ دنیا کے دس مقبول ترین نغمات میں شمار ہوا , ان کی آواز کا جادو گھر گھر بولتا تھا ۔

عامر ذکی ،نصرت حسین ، سلمان احمد اور جنید جمشید کے اس بینڈ نے آتے ہی ایسے ہٹ گانے دیے کہ ہر زبان پر ان کے گیت چھا گئے۔

تازہ ترین