• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کے برائیڈل شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صنم سعید نے اپنے نئے برائیڈل شوٹ کی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صنم سعید اِسکن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

صنم سعید کے جوڑے پر سفید رنگ کا کام  ہے جبکہ اُنہوں نے اس جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا ہے۔

ہر دلعزیز اداکارہ صنم سعید ہمیشہ کی طرح اس برائیڈل شوٹ میں بھی بےحد حسین نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے صرف 16 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنے اس برائیڈل شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں جن پر اب تک ہزاروں لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید