ملتان.....ڈیرہ غازی خان پولیس مقابلے میں مارے جانے والے 5 مبینہ دہشت گردوں کی لاوارث لاشیں ملتان ایدھی قبرستان میں دفن کر دی گئی ہیں۔
کاؤنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے ایک ماہ قبل مشترکہ کارروائی کے دوران 5 مبینہ دہشت گردوں کو مقابلہ کے دوران مارا تھا جنکی شناخت نہ ہو سکی جس کی وجہ سے لاشیں وارثان تک نہیں پہنچائی گئیں ۔
ان لاشوں کو ٹی ایم اے ملتان کے سپرد کیا گیا جنہوں نے لاشیں ایدھی والوں کے حوالے کر دی، ان لاوارث لاشوں کو ایدھی نے شاہ شمس قبرستان میں مختص ایدھی قبرستان میں دفن کر دیا۔
ایدھی ہوم ملتان کے انچارج ڈاکٹر عرفان کے مطابق اب تک 500 کے قریب لاوارث لاشیں دفن کی جا چکی ہیں جن کے کفن اور دفن کا خرچ ایدھی سنٹر برداشت کرتا ہے۔