پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے سید خورشید شاہ کی رہائی پر جیالوں کو مبارک باد ہے۔
ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب خیالی مقدمات بناکر حکومت مخالفین کو ہراساں کرتا ہے، نیب کو پولیٹیکل انجیئرنگ کیلئے بنایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ کو جھکانے کیلئے ان کے خاندان کی خواتین کے خلاف مقدمے بنائے گئے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آمروں اور ان کی باقیات نے احتساب کو سیاسی ایجنڈا بنایا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کرلی۔
عدالت عظمیٰ نے خورشید شاہ کی ضمانت 1کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔